MY HOME PAKISTAN
Home

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے لڑکوں اور لڑکیوں کے جینز پہننے پر پابندی عائد کر دی

By

Aug 22, 2024

لاہور: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے اپنے نئے ڈریس کوڈ کے تحت لڑکوں اور لڑکیوں کے جینز پہننے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت، طلباء اور طالبات کو ٹی شرٹس اور جینز کے بجائے رسمی کپڑے پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لڑکے ڈریس شرٹ اور پینٹ پہنیں گے، جبکہ لڑکیاں باحیا کپڑے پہنے کی پابند ہوں گی اور دوپٹا لینا بھی لازمی ہوگا۔ جو طلباء اس نئے ڈریس کوڈ پر عمل نہیں کریں گے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈسپلن قائم رکھنا ضروری ہے۔

وائس چانسلر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے اس بات پر زور دیا کہ طالبات کا یونیورسٹی میں ٹی شرٹ اور ٹائٹس پہننا نامناسب ہے، اور لڑکوں کو بھی اچھے اور مناسب کپڑے پہننے چاہیے۔

Privious Article

Compare