MY HOME PAKISTAN
Home

کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا دانش کی سوشل میڈیا پر وائرل تصویر کی حقیقت بے نقاب ہو گئی

By

Aug 24, 2024

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) تین روز قبل کارساز میں پیش آنے والے حادثے نے قوم کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا۔ اس واقعے میں ایک خاتون نے اپنی لینڈ کروزر کے تلے آ کر ایک باپ بیٹی کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ تاہم، اب ان کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمہ ذہنی مریضہ ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں نتاشا اقبال کو فتح کا نشان بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ ان کے پیچھے وکلاء کی بڑی تعداد موجود ہے۔ تصویر کی منظر کشی اس طرح کی گئی کہ گویا وہ کورٹ کے باہر کھڑے ہو کر فتح کا نشان بنا رہی ہیں۔ لیکن یہ تصویر دراصل مصنوعی ذہانت کے ذریعے تخلیق کی گئی تھی اور جعلی ہے۔

تصویر کی حقیقت جاننے بغیر اسے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا اور صارفین نے مختلف سوالات اٹھائے۔ اس صورتحال کے پیش نظر، سینئر صحافی حامد میر اور اسماء شیرازی نے بھی تصویر شیئر کی، لیکن جب انہیں اس کی جعلی نوعیت کا علم ہوا، تو انہوں نے اسے ڈیلیٹ کر دیا۔

Privious Article

Compare