راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں مبینہ طور پر ڈاکٹرز کی غفلت کے نتیجے میں نومولود بچی کی موت ہو گئی۔ بچی کی والدہ کا کہنا ہے کہ دو روز قبل ہسپتال میں پیدا ہونے والی بچی خاتون ڈاکٹر کے ہاتھوں سے گر کر جاں بحق ہو گئی۔ والدہ نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹر نے بچی کی موت کے بعد معاملے کو دبانے کی کوشش کی اور دباو ڈالا۔
انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو درخواست دی ہے اور متعلقہ ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔