MY HOME PAKISTAN
Home

پاکستانی حکومت نے فون ٹیپنگ کی اجازت دے دی

By

Jul 9, 2024

پاکستانی حکومت نے ’قومی سلامتی کے مفاد‘ اور ’جرائم کے خدشات‘ کے پیش نظر فوج کے خفیہ ادارے (انٹرسروس انٹیلی جنس) آئی ایس آئی کو فون کالز اور پیغامات ’انٹرسیپٹ‘ کرنے کی اجازت دے دی۔ رپورٹ کے مطابق 8 جولائی کو جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا کہ حکومت نے آئی ایس آئی کے افسران کو یہ اختیار پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن ایکٹ 1996 کے سیکشن 54 کے تحت تفویض کیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ قومی سلامتی کے مفاد میں اور جرائم کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ اسی نوٹی فکیشن کے مطابق خفیہ ادارے کی جانب سے 18 یا اس سے زائد گریڈ کے افسران ہی کال ریکارڈ کرنے یا سننے کے عمل کے لیے نامزد کیے جائیں گے۔

Privious Article

Compare