MY HOME PAKISTAN
Home

پاکستان میں مہنگائی کی شرح 50 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

By

April 8, 2024

پاکستان میں مہنگائی کی شرح گزشتہ 50 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں مہنگائی 1974کےبعد سب سے زیاد رہی ہے بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی بڑھنے کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔عالمی بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں شہری علاقوں میں توانائی کی مہنگائی50فیصد سے بڑھ گئی ، بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافے سےپیداواری لاگت میں کافی اضافہ ہوا ہے جس کے سبب مالی سال کی پہلی ششماہی میں شہری علاقوں میں توانائی کی افراط زر50.6 فیصد رہی ۔عالمی بینک کے مطابق گذشتہ سال اسی عرصے میں شہری علاقوں میں انرجی انفلیشن40.6 فیصد تھی،پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلی ششماہی میں اوسط مہنگائی28.8 فیصد رہی گذشتہ سال اسی عرصے میں پاکستان میں اوسط مہنگائی 25 فیصد تھی۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ روپےکے قدرمیں استحکام، فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے باوجود مہنگائی بڑھی،عالمی مارکیٹ میں قیمتوں پردباؤ میں کمی کے باوجود بھی مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

Privious Article

Compare