کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایران میں ہونے والے حالیہ حادثے کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ حادثے میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں کو 50 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ زخمیوں کے لیے فی شخص 10 لاکھ روپے کا معاوضہ مقرر کیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو کی ہدایت پر شہداء کی واپسی کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔