MY HOME PAKISTAN
Home

نئی دہلی: جہیز کے لیے ہراساں کرنے پر خاتون نے 11 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

By

Aug 24, 2024

بھارتی میڈیا کے مطابق، اترپردیش کے شہر غازی آباد میں ایک خاتون نے جہیز کے لیے ہراساں کیے جانے کے باعث اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ 32 سالہ آرتی کی شادی 2020 میں شوہر میانک تیاگی سے ہوئی تھی اور اسے جہیز کے ساتھ رخصت کیا گیا تھا۔

شوہر میانک اور سسرال والوں نے آرتی کو اضافی جہیز کے لیے مسلسل ہراساں کیا، جس کی وجہ سے وہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گئی۔ بالاخر، تنگ آ کر اس نے 11 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق، آرتی کے والد کی شکایت پر شوہر، ساس، اور سسر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Privious Article

Compare