MY HOME PAKISTAN
Home

ملک دشمنوں سے مذاکرات کا کوئی سوال نہیں، دہشتگردی کے خلاف کارروائی کا وقت آ گیا: وزیراعظم

By

Aug 27, 2024

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہوگی، اور دہشتگردی کے خلاف سخت اقدامات کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ چند ماہ میں دہشتگردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے، اور گزشتہ دنوں دہشتگردی کے کئی ہولناک واقعات سامنے آئے ہیں۔ اس حالیہ لہر میں 50 سے زائد پاکستانی شہید ہو چکے ہیں، جن میں سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوان بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردوں نے بے گناہ پاکستانیوں کو نشانہ بنایا ہے، اور ٹی ٹی پی کے دہشتگرد افغان سرزمین سے کارروائیاں کر رہے ہیں۔ بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی انہوں نے شدید مذمت کی۔

Privious Article

Compare