MY HOME PAKISTAN
Home

قومی ہیرو ارشد ندیم کا طلباء کے لیے بڑا اعلان

By

Aug 15, 2024

میاں چنوں (ڈیلی پاکستان آن لائن) – پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے 40 سال بعد گولڈ میڈل جیتنے والے اولمپئن ارشد ندیم نے کراچی کے طلباء کو 100 لیپ ٹاپس دینے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی میں گورنر سندھ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ارشد ندیم نے اپنی کامیابی کو پوری قوم کی دعاؤں اور محنت کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے ایڈیشنل آئی جی پولیس، وزیراعلیٰ سندھ، میئر کراچی اور کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی عزت افزائی کی۔

ارشد ندیم نے دوران کانفرنس اعلان کیا کہ وہ کراچی کے طلباء کو 100 لیپ ٹاپس مفت فراہم کریں گے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ان کے گاؤں آکر عزت بخشنے پر بھی شکریہ ادا کیا اور سندھ کے عوام کے پیار اور حمایت پر بھی اظہار تشکر کیا۔

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ارشد ندیم کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے لوگ گورنر ہاؤس میں جمع ہوئے اور انہیں عزت و احترام سے نوازا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے 5 کروڑ روپے کی امداد دی جارہی ہے جبکہ گورنر ہاؤس سے 10 کروڑ روپے تک کی رقم جمع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ارشد ندیم کو 20 لاکھ روپے، ایک پلاٹ اور ان کے اہل خانہ کو آئی فون 15 کا تحفہ دیا تھا۔

Privious Article

Compare