MY HOME PAKISTAN
Home

عوام کو مہنگی بجلی دینے کا ذمہ دار کون؟

By

Sep 4, 2024

ملک میں مہنگائی اور بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام نے حکومتی دعوؤں پر یقین کرنا چھوڑ دیا ہے، جس کی بڑی وجہ مہنگی بجلی اور بڑھتے ہوئے ٹیکسز ہیں۔ لیکن اگر غور کیا جائے تو یہ سوال اٹھتا ہے کہ اگر ایک شخص جو ماہانہ 50 ہزار روپے کماتا ہے، اپنی بجلی کا بل ادا کر سکتا ہے، تو لاکھوں روپے تنخواہ لینے والے سرکاری افسران ایسا کیوں نہیں کر سکتے؟

حالیہ بارشوں کے دوران کڑکنے والی بجلی کی قیمت وصولی بھی پاکستانی صارفین سے شروع کر دی گئی ہے۔ حال ہی میں یہ خبر آئی ہے کہ قومی اسمبلی میں تمام سیاسی جماعتیں آئی پی پیز (انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز) کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں، مگر کوئی بھی یہ بات کرنے کو تیار نہیں کہ سرکاری افسران کو مفت فراہم کردہ بجلی کے یونٹس کی وصولی اگر بیسک یونٹ کی قیمت کے حساب سے کی جائے تو عوام کے بھاری بجلی کے بلوں کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو سکتا ہے۔

حکومت اپنی شاہ خرچیوں کو کم کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی، اور نہ ہی کوئی کفایت شعاری کی مہم کامیاب ہوتی نظر آتی ہے۔ آخرکار، حکومت آئی ایم ایف سے سخت شرائط اور بھاری سود پر قرضے لیتی ہے، جس کے سود کی ادائیگی کے لیے عوام پر نئے ٹیکس، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ یا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عائد کر دیا جاتا ہے۔

Privious Article

Compare