MY HOME PAKISTAN
Home

عمران خان کے بیٹے سلیمان اور قاسم کی کرکٹ میں انٹری

By

Jul 29, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق وزیراعظم عمران خان کے دونوں صاحبزادوں کی کرکٹ میں انٹری، سابقہ اہلیہ نے جمائمہ نے تصاویر شیئر کردیں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پہلی سابقہ اہلیہ، جمائمہ گولڈ اسمتھ نے سوشل میڈیا پر اپنے دونوں بیٹوں سلیمان عیسیٰ خان اور قاسم خان کی تصاویر شیئر کیں۔ جمائمہ کی ان پوسٹ میں دونوں صاحبزادوں کو کرکٹ کِٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

جمائمہ کی طرف سے لگائی گئی پہلی انسٹاگرام اسٹوری میں سلیمان خان کو بلا اٹھائے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس اسٹوری کے کیپشن پر جمائمہ نے اپنے بڑے بیٹے کو ‘مین آف دی میچ’ قرار دیا ہے۔

دوسری پوسٹ پر جمائمہ چھوٹے بیٹے قاسم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘اور یہ ہیں بہترین فاسٹ بولر۔’

خیال رہے کہ جمائمہ گولڈ اسمتھ اس سے پہلے بھی دونوں صاحبزادوں کی کرکٹ کھیلنے کی تصاویر شیئر کرچکی ہیں۔

Privious Article

Compare