کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی شبیر ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان جنرل (ر) فیض حمید کی گرفتاری سے شدید خوفزدہ اور فکرمند ہیں۔ ڈار کے مطابق، عمران خان خود تو کہتے ہیں کہ وہ خوفزدہ نہیں ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ اس معاملے سے بہت پریشان ہیں۔
شبیر ڈار نے کہا کہ عمران خان کو یہ بات سمجھ میں آ چکی ہے کہ جنرل فیض حمید کے کسی بھی اعترافی بیان سے ان کے مسائل مزید بڑھ سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام “آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ” میں کیا، جہاں پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت اور سینئر صحافی و تجزیہ کار منیب فاروق بھی شریک تھے۔