شوہر کا عجیب و غریب فرار: 'جیل میں رہ لوں گا، مگر بیوی کے ساتھ نہیں
بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں ایک شوہر نے اپنی بیوی سے تنگ آ کر خود کو گھر سے بھگا دیا۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب بیوی نے شوہر کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی اور اغوا کا شبہ ظاہر کیا۔ تاہم، تحقیقات کے دوران یہ پتہ چلا کہ شوہر نے خود ہی اپنے گھر سے بھاگنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات:
شوہر، جو ایک آئی ٹی ماہر بتایا گیا، کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرنے کے بعد پولیس نے تلاش شروع کی۔ خاتون نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے شوہر کے اغوا کا خدشہ ظاہر کیا، اور پولیس سے مدد کی درخواست کی۔ پولیس نے مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تلاش کی، لیکن ابتدائی طور پر ناکام رہی۔
چند دن بعد، جب شوہر نے نئے موبائل نمبر کے ساتھ فون استعمال کرنا شروع کیا، پولیس نے اس کا پتہ لگا کر نوئیڈا میں سینما گھر کے باہر گرفتار کر لیا۔ شوہر نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے اپنے سر کے بال منڈوا لیے تھے۔
رفتاری کے بعد، جب پولیس نے اسے گھر واپس جانے کے لیے کہا، تو شوہر نے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ وہ جیل میں رہنے کو تیار ہے لیکن گھر واپس نہیں جائے گا۔ اس نے اپنی بیوی پر الزام لگایا کہ وہ اسے ہراساں کرتی ہے، تشدد کرتی ہے، اور ہر معاملے میں اپنی مرضی مسلط کرتی ہے۔ شوہر نے بتایا کہ اس کی بیوی اسے اپنی پسند کے کپڑے پہناتی ہے اور معمولی باتوں پر ڈانٹتی ہے۔
شوہر نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیوی پہلے سے طلاق شدہ ہے اور ان کی ایک 12 سالہ بیٹی بھی ہے۔ اس کے علاوہ، ان کی اپنی بھی ایک 8 ماہ کی بیٹی ہے۔ پولیس نے اس کی تمام روداد سننے کے بعد اسے واپس اس کے گھر بھیج دیا۔