MY HOME PAKISTAN
Home

سپین کے شہر ویلنسیا میں ٹریفک حادثہ: 3 پاکستانیوں کی موت

By

Sep 4, 2024

بارسلونا (ارشد نذیر ساحل) سپین کے شہر ویلنسیا میں واقع Benifairó de les Valls میں ایک افسوسناک سڑک حادثے میں تین پاکستانی شہری جاں بحق ہو گئے، جبکہ چار دیگر پاکستانی زخمی ہو گئے ہیں اور مقامی ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد ارسلان، فرحان اللہ (منڈی بہاولدین) اور ارشاد احمد (وزیر آباد) کے نام سے ہوئی ہے۔

قونصلر وحید الرحمان موقع پر موجود ہیں تاکہ متاثرین اور ان کے لواحقین کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔ بارسلونا میں سفارت خانہ اور قونصل خانہ اہل خانہ اور مقامی حکام کے ساتھ مل کر آخری رسومات کے انتظامات کر رہے ہیں اور تمام ضروری سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، بشمول دستاویزات کی تیز رفتار کارروائی۔

سفیر ظہور احمد اور قونصل جنرل مراد وزیر نے اس المناک واقعے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور متاثرین اور زخمیوں کے اہل خانہ کو سفارت خانے کی مکمل مدد کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

حادثے کی تفصیلات کے مطابق، ویلنسیا کے زرعی علاقے بینیفاریو دی لاس بائیس میں ایک ٹرک بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر کھیتوں میں کھڑی دو وینوں سے ٹکرا گیا۔ اس واقعے میں چار افراد زخمی ہوئے اور تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

Privious Article

Compare