فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے تاریخی کارروائی کرتے ہوئے ایڈوانس ٹیکس کی ادائیگیوں میں نادہندہ ٹیکس دہندہ سول ایوی ایشن اتھارٹی سے 13ارب روپے کے ٹیکس واجبات کی ریکوری کرلی
ایف بی آر نے ریکوری تصدیق کرتے ہوئے بتایاہے کہ ایف بی آر کے ماتحت ادارے ایل ٹی او کرا چی کے زون ون نے اب تک کی سب سے بڑی ٹیکس ریکوری کی ہے۔
ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بینک اکانٹس منجمد کرکے تیرہ ارب روپے کے لگ بھگ ٹیکس واجبات کی ریکوری کرلی ہے ۔ ذرائع کے مطابق سی اے اے کی طرف سے ایڈوانس ٹیکس کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ڈیفالٹ شدہ رقم جمع ہو گئی تھی۔ کمپنی کے اس دعوے کے باوجود کہ وہ ایڈوانس ٹیکس ادا کرنے سے مستثنیٰ ہے۔
ایف بی آر نے اس موقف کو مسترد کرتے ہوئے ایل ٹی او کراچی کو انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 140 کے تحت فیصلہ کن کارروائی کرنے کی ہدایت کی جس پر ایک ٹی او کراچی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے ٹیکس واجبات کی ریکوری کیلیے کمپنی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 11 بینک اکائونٹس کو منجمد کر دیا۔