کراچی: سندھ حکومت نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی کی درخواست پر یہ اقدام اٹھایا ہے، اور پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق، یہ پابندی کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، اور سکھر میں لگائی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری 13 سے 17 ستمبر تک ممنوع ہوگی۔