MY HOME PAKISTAN
Home

رونالڈو نے سوشل میڈیا پر نئی تاریخ قائم کر دی

By

Sep 13, 2024

لزبن (ڈیلی پاکستان آن لائن) فٹبال کی دنیا کے مشہور پرتگالی کھلاڑی، کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا کے میدان میں ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، النصر کے اسٹرا ئیکر اور UEFA نیشنز لیگ میں 900 گول مکمل کرنے والے رونالڈو نے سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز پر مجموعی طور پر 1 ارب فالوورز حاصل کر کے سب سے زیادہ مقبول شخصیت بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

 

رونالڈو نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا، “ہم نے 1 ارب فالوورز کے ساتھ تاریخ رقم کی ہے، یہ صرف ایک نمبر نہیں بلکہ ہمارے مشترکہ جذبے، محبت اور کھیل کے لیے ہماری محبت کا ثبوت ہے۔ مڈیرا کی سڑکوں سے لے کر دنیا کے سب سے بڑے اسٹیج تک، میں نے ہمیشہ اپنے اہل خانہ اور آپ کے لیے پرفارمنس دی ہے، اور اب ہم سب مل کر 1 ارب کے سنگ میل پر کھڑے ہیں۔ آپ سب نے میرے اس سفر میں ہر قدم پر میرا ساتھ دیا ہے۔”

Privious Article

Compare