MY HOME PAKISTAN
Home

حکومت کا مری میں غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دینے والے حکام کے خلاف کاروائی کا حکم

By

Jul 3, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف کی زیر صدارت 5 گھنٹے طویل خصوصی اجلاس ہوا
جس میں سیاحوں کی سہولت کیلئے راولپنڈی سے مری تک گلاس ٹرین پراجیکٹ کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں مری کی ڈویلپمنٹ، بیوٹی فیکیشن، ٹرانسپورٹ اور تعمیر وبحالی کے پراجیکٹس منظور کئے گئے۔اجلاس میں مری مال روڈ پر قدرتی مناظر میں حائل ہائی رائز ہوٹل بلڈنگ کو ہٹانے کا فیصلہ اور جی پی او چوک سے ہوٹل متبادل مقام پر منتقل کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں مری سمیت ہر شہر میں تاریخی عمارتوں کے قدیمی نام بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا دوران اجلاس مری میں تعمیرات کے لئے بلڈنگ لاز میں ترمیم اور منظوری کا اختیار صوبائی سطح پر منتقل کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دینے والے حکام کے خلاف کارروائی کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔۔

Privious Article

Compare