ممتاز صنعت کار میاں منشا نے بتایا ہے کہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
میاں منشا کی ملاقات بادشاہ چارلس سے سینٹ جیمز پیلس میں ہوئی، جہاں دولت مشترکہ ممالک کے سربراہان کی میٹنگ سے پہلے ایک استقبالیہ منعقد کیا گیا تھا۔
اس ملاقات کے بعد، میاں محمد منشا نے جیو نیوز کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ شاہی خاندان کے افراد پاکستان کے درپیش مسائل سے بھی باخبر ہیں، اور بادشاہ چارلس پاکستان کا دورہ کرنے کے خواہاں ہیں۔
میاں محمد منشا نے یہ بھی بتایا کہ ایشین ٹرسٹ نے پاکستان ایمپلائمنٹ بانڈ امپیکٹ کا بھی آغاز کیا ہے۔