اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلی کا بوجھ بڑھا دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، بجلی کی قیمتوں میں 1 روپے 74 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا گیا ہے، اور اس اضافہ کا فوری اطلاق کر دیا گیا ہے۔
یہ اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، اور اس کا اطلاق تمام ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔