MY HOME PAKISTAN
Home

اے این ایف کی کارروائی: سری لنکا بھیجے جانے والے آلوؤں سے ہیروئن برآمد

By

Sep 9, 2024

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے سری لنکا بھیجے جانے والے آلوؤں میں چھپائی گئی ہیروئن کی بڑی سمگلنگ کا انکشاف کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق، اے این ایف نے آلو کی برآمد کے ذریعے ہیروئن کی سمگلنگ کا معاملہ پکڑ لیا۔ اے این ایف کے ترجمان کے مطابق یہ کارروائی کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر عمل میں لائی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ سری لنکا بھیجے جانے والے آلوؤں کے کنٹینر سے 5 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔ 80 تھیلوں میں سے ہر تھیلے میں 1 سے 2 کلوگرام ہیروئن بھرے آلو چھپائے گئے تھے۔

اے این ایف نے ابتدائی تفتیش کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Privious Article

Compare