لاہور: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے ایم بی بی ایس طلبا کی رجسٹریشن فیس میں اضافہ کر دیا ہے۔
نجی میڈیکل کالج کے طلبا کو اب پی ایم ڈی سی کی رجسٹریشن کے لیے 15 ہزار روپے جمع کروانے ہوں گے، جو کہ گزشتہ برس کی 10 ہزار روپے کی فیس سے بڑھ کر ہے۔
سرکاری میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے طلبا کے لیے رجسٹریشن فیس 7 ہزار روپے ہوگی۔
پی ایم ڈی سی نے فیس میں اضافے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔