تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنا گھر اپنی چھت منصوبے کا افتتاح کردیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ لوگ بہت سوالات کررہےتھےکہ یہ پروگرام کب آرہاہے، جس کےپاس اپنی چھت ہےانہیں شایداس نعمت کی قدرنہ ہو، یہ سوال ان سے پوچھیں جن کےپاس اپناگھر،چھت نہیں ہے
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ آپ کےپاس دنیاکی ہرنعمت ہواپناگھرنہ ہوتوبہت بڑی کمی ہے، اپنا گھر اپنی چھت اسکیم کاسب سےزیادہ انتظار نواز شریف کوتھا، ہم انشااللہ لوگوں کوجلدازجلدگھربناکربھی دیں گے، نوازشریف کہتےتھےکسی کورہنےکیلئےگھردوتواس سےبڑی خدمت نہیں۔
انھوں نے پنجاب کی عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب آپ کو گھر بنانے کیلئے 15 لاکھ روپے دے گی، آپ نے یہ 15 لاکھ روپے 7 سالوں میں اداکرنے ہیں، پہلے 3 ماہ تک آپ کو کوئی قسط نہیں بھرنی، بعد میں آپ کی ماہانہ قسط 14 ہزار روپے ہوگی۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ شہری علاقے میں 5 اوردیہاتی علاقے میں 10 مرلے تک زمین ہے تو قرضہ دیا جائے گا، گھر بنانے کیلئے 15لاکھ روپے بلاسود قرضہ دیں گے، اسکیم میں بینکوں کو شامل نہیں کیا کیونکہ ان کے اپنے لوازمات آجاتے ہیں، قرض پروگرام کیلئےاپلائی کرنے کے طریقہ کارکوبہت آسان کردیا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ یہ اسکیم پنجاب کےتمام شہروں میں ایک ساتھ شروع ہورہی ہے، آپ کےپاس زمین ہےتوڈی سی آفس سےقرض کیلئےمعلومات لےسکتےہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا ارادہ ہے اگلے 5 سال تک پنجاب کےہرکونےتک اسکیمیں پھیلائیں گے، ہم جتنے لوگوں کو گھربنا کر دے سکےدیں گے، پنجاب ہرچیزمیں لیڈ لے رہا ہے،لوگوں کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں، میں روزانہ 16گھنٹے نان اسٹاپ کام کرتی ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اللہ کاشکرہےجواسکیمیں بنائی ہیں روزانہ انہیں لانچ کررہےہوتےہیں، میں روزانہ کی بنیادپرہراسکیم کافالواپ لیتی ہوں، میں خودآرام سےبیٹھی ہوں نہ اپنی ٹیم کوآرام سےبیٹھنےدیتی ہوں، میری پوری کوشش ہےعوام کوہماری ہراسکیم کافائدہ ملے اور گزشتہ 5،6 ماہ کی محنت رنگ لائے گی۔