MY HOME PAKISTAN
Home

اٹک اور چکوال میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ

By

Sep 5, 2024

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے اٹک اور چکوال میں دو ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، اٹک میں بغیر اجازت سونے کی کان کنی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اٹک میں دریائے سندھ کے اطراف سونے اور دیگر معدنیات کی بلااجازت کھدائی پر بھی دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، کان کنی یا کھدائی کی مشینری کی نقل و حرکت پر بھی دو ماہ کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔

اسی طرح، چکوال میں درختوں کی کٹائی پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، جو نجی اور سرکاری دونوں زمینوں پر لاگو ہوگی۔ چکوال میں درختوں کی کٹائی اور ٹمبر کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ پابندی 60 دن کے لیے نافذ رہے گی۔

Privious Article

Compare