MY HOME PAKISTAN
Home

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی وضاحت کو چیلنج کر دیا

By

Sep 27, 2024

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کی 14 ستمبر کی وضاحت کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کر دی ہے۔

سما نیوز کی رپورٹ کے مطابق، الیکشن کمیشن نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ عدالتی فیصلے میں تاخیر کا ذمہ دار وہ نہیں ہیں۔ 12 جولائی کے فیصلے کی وضاحت 25 جولائی کو کی گئی تھی، جس پر سپریم کورٹ نے 14 ستمبر کو آرڈر جاری کیا۔

درخواست میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ عدالت نے تحریک انصاف کو جواب دینے کے لیے کب نوٹس جاری کیا، جبکہ پی ٹی آئی کی دستاویز پر الیکشن کمیشن کو نہ تو نوٹس جاری ہوا اور نہ ہی جواب طلب کیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے یہ بھی ذکر کیا کہ وضاحت کے لیے ان کی درخواست پر پارلیمنٹ نے نیا قانون بنایا۔ انہوں نے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ 14 ستمبر کی وضاحت پر نظرثانی کرے۔

Privious Article

Compare