MY HOME PAKISTAN
Home

اسلام آباد: تحریک انصاف نے آج اسلام آباد میں متوقع جلسے کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

By

Aug 22, 2024

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، پارٹی کے سینئر رہنما اعظم سواتی نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر قافلے واپس چلے جائیں۔

تحریک انصاف نے اسلام آباد انتظامیہ کی ہدایت پر یہ فیصلہ کیا۔ اسلام آباد انتظامیہ نے پارٹی کو 8 ستمبر کو جلسے کی تجویز دی ہے اور نیا این او سی بھی جاری کر دیا ہے۔ اس نئی تجویز کے مطابق، تحریک انصاف کا جلسہ اب 8 ستمبر کو ہوگا، جس کے لیے انتظامیہ نے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

علاوہ ازیں، محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں تین روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ نئے نوٹیفکیشن کے تحت جلسے، جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوامی اجتماعات دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتے ہیں، لہٰذا حکم نامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

Privious Article

Compare