اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) آئی پی پیز (انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز) کے لائسنسوں کی میعاد کب تک ہے؟ اس حوالے سے کچھ حیران کن معلومات سامنے آئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق، ملک میں کئی غیرفعال خودمختار پاور پروڈیوسر (آئی پی پیز) ایسی ہیں جو اربوں روپے کی کیپسٹی چارجز کی صورت میں وصول کر رہی ہیں، اور بعض آئی پی پیز کے لائسنس کی میعاد 2051ء اور 2052ء تک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
“جنگ” کی رپورٹ کے مطابق، اس انکشاف سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ عوام آئندہ اڑھائی سے تین دہائیوں کے دوران ان کمپنیوں سے مہنگی بجلی خریدنے کے معاہدوں کی بھینٹ چڑھتے رہیں گے۔
آپ کو کیا لگتا ہے؟ کیا یہ صورتحال عوام کے لیے فائدے مند ہے یا مشکلات کا باعث بنے گی؟