MY HOME PAKISTAN
Home

5سالہ بچہ باپ کے خلاف شکایت لے کر تھانے پہنچ گیا

By

Aug 23, 2024

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں والد کے خلاف کارروائی کا ایک نرالا واقعہ پیش آیا، جہاں 5 سالہ بچہ کھیلنے نہ دینے اور سیر پر نہ لے جانے پر تھانے پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، مدھیہ پردیش کے ریاستی علاقے کا ننھا حسنین غصے بھرے لہجے میں ڈیوٹی افسر کو اپنے والد کی شکایات لگاتا رہا۔ حسنین نے سنجیدگی سے پولیس افسر سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے والد نے اسے دریا پر جانے یا مصروف سڑک پر کھیلنے سے روکا تھا۔

معصوم بچے کی تھانے پہنچ کر ایف آئی آر درج کروانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ شکایت درج کروانے کے لیے تھانے میں کرسی پر بیٹھا ہے اور پولیس افسر اس کے سامنے موجود ہے۔ افسر نے بچے کا نام پوچھا اور جاننا چاہا کہ وہ کس کے خلاف شکایت درج کروانا چاہتا ہے۔ بچہ اپنا نام بتاتے ہوئے کہتا ہے کہ اسے والد کی جانب سے ندی پر نہ جانے اور گلی میں نہ کھیلنے کے لیے منع کیا گیا تھا۔ پولیس نے کارروائی کی یقین دہانی کروائی اور بچے کو گھر بھیج دیا۔

Privious Article

Compare