اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے 17 ستمبر کو عام تعطیل کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، ماہ ربیع الاول کا آغاز ہو چکا ہے اور 12 ربیع الاول 17 ستمبر کو منگل کے روز منایا جائے گا۔ وزیراعظم نے اس روز چھٹی کے لیے سمری پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے بعد 17 ستمبر کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی۔ کابینہ ڈویژن نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔