MY HOME PAKISTAN
Home

ہمیں غربت سے آزادی چاہیے: رضوان صادق خان

By

Aug 15, 2024

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ق) شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان نے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ یہ ملک ہمارے آباواجداد کی بے مثال قربانیوں کی بدولت وجود میں آیا، اس لیے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے۔


تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں یوم آزادی کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مسلم لیگ فیڈرل کیپیٹل کے صدر رضوان صادق خان، پاکستان مسلم لیگ گلگت بلتستان کے صدر دلفراز خان، شہزاد عدیب عباسی، ایڈووکیٹ مشتاق خان، مس مونا، بشریٰ فردوس، نائلہ بی بی، اور مس افشاں سمیت کئی لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

مسز فرخ خان نے کہا کہ ہم نے آزادی حاصل کر لی ہے، اور ہمیں اپنوں سے آزادی نہیں چاہیے، بلکہ ہمیں غربت، مہنگائی، اور بےروزگاری سے آزادی حاصل کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں، تمام سیاسی رہنماؤں کو ذمہ داری سے کام لینا چاہیے اور ملک کے مفاد کو اولین ترجیح دینی چاہیے۔

Privious Article

Compare