MY HOME PAKISTAN
Home

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح ایک سال کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے۔

By

Aug 17, 2024

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ بھی ملتوی کر دی گئی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق، ایئرپورٹ کا افتتاح اس مہینے متوقع تھا، مگر تکنیکی مسائل کی وجہ سے اس کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی ہے۔

یہ ایئرپورٹ، جو کہ موجودہ گوادر ایئرپورٹ سے 26 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے، حکومت پاکستان کی فراہم کردہ 3000 ایکڑ زمین پر تعمیر کیا گیا ہے۔ نیا ایئرپورٹ پاکستان کا دوسرا گرین فیلڈ ایئرپورٹ ہوگا، جو نئے اسلام آباد ایئرپورٹ کی طرح ہے۔

سافٹ لانچنگ کے دوران، جو کہ 14 اگست کو متوقع تھی، وزیر اعظم شہباز شریف نے اس کا افتتاح کرنا تھا اور پی آئی اے کی خصوصی پرواز کو گوادر ایئرپورٹ پر پہلی بار اتارنا تھا، مگر یہ پروگرام بھی ملتوی ہوگیا ہے۔

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے عالمی معیار کے مطابق بنائے گئے ہیں، جو بڑے طیارے جیسے ایئر بس 380 کو بھی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ یہ ایئرپورٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے اہم منصوبوں میں شامل ہے اور اس کی تکمیل کے بعد ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے ایک اہم مرکز بننے کی امید ہے۔

Privious Article

Compare