نیویارک (ویب ڈیسک) پاکستان ہی نہیں، بلکہ عالمی سطح پر بھی معاشی بحران کے اثرات نمایاں ہونے لگے ہیں، جس کا عکاس گزشتہ 24 گھنٹوں میں دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں اربوں ڈالر کا نقصان ہے۔
امریکی کاروباری جریدے “بلومبرگ بلینیئرز” کے مطابق، پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ایلون مسک، مکیش امبانی، اور گوتم اڈانی سمیت دنیا کے سب سے امیر افراد نے اربوں ڈالر کا نقصان برداشت کیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں شدید گراوٹ کی وجہ سے، دنیا کے سرفہرست 20 ارب پتیوں، جن میں جیف بیزوس، مارک زکربرگ، اور ہندوستانی کاروباری شخصیت مکیش امبانی اور گوتم اڈانی بھی شامل ہیں، کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ اس دوران، ایلون مسک سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، جن کی دولت میں سب سے بڑی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔