MY HOME PAKISTAN
Home

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں شدید اختلافات، عاطف خان اور شیرعلی ارباب کو پارٹی عہدوں سے ہٹا دیا گیا

By

Aug 27, 2024

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی عاطف خان اور شیرعلی ارباب کو پارٹی عہدوں سے برطرف کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، وزیراعلیٰ نے عاطف خان کی جگہ ارباب عاصم کو پی ٹی آئی پشاور ریجن کا صدر مقرر کیا ہے، جبکہ عرفان سلیم کو پی ٹی آئی ضلع پشاور کا صدر اور شہاب ایڈووکیٹ کو جنرل سیکرٹری بنایا ہے۔ عاطف خان پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر اور شیرعلی ارباب ضلع پشاور کے صدر کے عہدے پر فائز تھے۔

رپورٹ کے مطابق، عاطف خان نے برطرف وزیر شکیل خان کے حق میں بیان دیا تھا، جبکہ شیرعلی ارباب نے وزیراعلیٰ پر اعتماد کے اقرار نامے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

Privious Article

Compare