MY HOME PAKISTAN
Home

پیٹرول پر لیوی 60 روپے، 18 فیصد جی ایس ٹی بھی بحال کریں: آئی ایم ایف

By

March 22, 2024

پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کا استثنیٰ ختم کرنے سے قیمت میں 18فیصد تک اضافہ ہوگا جو کہ جنرل سیلز ٹیکس کی معیاری شرح ہے:

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ پیٹرول پر لیوی 60 روپے کر لیں اور پیٹرول پر مارچ 2022 میں ختم کیا گیا 18فیصد جی ایس ٹی بھی بحال کریں۔

عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ مقامی طور پر تیار کی گئی سیگریٹ پر وفاقی ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی ایک ہی شرح لاگو کی جائے، چاہے منصوبہ مقامی ہو یا غیر مقامی ہو، اور ماحول کو آلودہ کرنے والی مشینری پر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی (پی ڈی ایل) لگانے کی تجویز دی ہے۔

آئی ایم ایف نے ایف بی آر سے بھی کہا ہے کہ ملک میں تیار شدہ کارڈ اور پرتعیش اشیاء جیسے کہ یاٹس ( جدید بحری کشتیوں ) پر بتدریج ایکسائز ڈیوٹی بڑھاتے ہوئے سرحدی کنٹرول کو بڑھایا جائے تاکہ خاص طور پر حساس علاقوں سے تیل کی ذیلی مصنوعات کی غیر قانونی فراہمی سے بچا جاسکے۔

آئی ایم ایف نے ای سیگریٹ پر بھی مقامی سگریٹ کے برابر ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے، اسی طرح آئی ایم ایف نے وسط مدت کے لیے کہا ہے کہ ایک مرتبہ جب آمدن اوپر چلی جائے تو دیگر بہت سے آئٹمز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کر دی جائے جن میں منفی بیرونی اثرات جیسے عوامل موجود نہ ہوں۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ہے کہ ایکسائز متنوع اشیاء پر لگائے جاتے ہیں جن میں تمباکو، کاربنی ڈرنکس، موٹر کار، سیمنٹ، ٹیلی کمیونیکیشن سروسز اور پیٹرولیم اور نیچرل گیس کی مصنوعات شامل ہیں۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم کی مصنوعات میں ایک اور پالیسی تبدیلی لانا چاہیے اور یہ کہ انہیں مارچ 2022 میں سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ کر دیا گیا تھا۔

یہاں یہ یاد رکھا جائے کہ سیلز ٹیکس سے جمع ہونے والی آمدن این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کیساتھ شیئر کی جاتی ہے جبکہ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی مکمل طور پر وفاقی حکومت کے پاس ہی رہتی ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں بڑے اضافے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات پر محصولات میں 2019 سے کمی ہوئی ہے۔

پاکستان اور دیگر ہم عصر ممالک میں 2023 میں ڈیز ل کی پیٹرول پمپوں پر قیمت اوسطاً ایک ڈالر فی لیٹر تھی۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کا استثنیٰ ختم کرنے سے قیمت میں 18فیصد تک اضافہ ہوگا جو کہ جنرل سیلز ٹیکس کی معیاری شرح ہے۔

Privious Article

Compare