MY HOME PAKISTAN
Home

پاکستان نے 5 برسوں میں غیر ملکی قرض پر کتنا سود ادا کیا؟ تہلکہ خیز انکشاف

By

Sep 19, 2024

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور پی ڈی ایم کے دور حکومت میں غیر ملکی مالیاتی اداروں اور مختلف ممالک سے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 9 ارب 81 کروڑ 59 لاکھ ڈالرز حاصل کیے گئے، جن پر 88 کروڑ 91 لاکھ 60 ہزار ڈالرز سود ادا کیا گیا۔

نجی ٹی وی “ایکسپریس نیوز” کی رپورٹ کے مطابق، ایشین ڈیولپمنٹ بینک سے پاکستان کو 13 ارب 3 کروڑ 52 لاکھ ڈالرز ملے، جس پر 18 کروڑ 17 لاکھ 60 ہزار ڈالرز سود ادا کیا گیا۔


اسی طرح، چین سے 2 ارب 55 کروڑ ڈالرز کے لیے 34 کروڑ 84 لاکھ 7 ہزار ڈالرز سود کی ادائیگی کی گئی۔ جرمنی نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1 کروڑ ڈالر فراہم کیے، جس پر 3 لاکھ 70 ہزار ڈالر سود ادا کیا گیا، جبکہ فرانس نے 23 کروڑ 17 لاکھ ڈالر دیے، جس پر 24 لاکھ 30 ہزار ڈالرز سود ادا کیے گئے۔

Privious Article

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x

Compare