وزیرِاعظم شہبازشریف کے کوآرڈینیٹر برائے ہیلتھ ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 12 سال سے زائد عمر کی آبادی کی سکریننگ کی جائے گی اور ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔
وزیراعظم کا ہیپا ٹائیٹس سی کے خاتمے کے پروگرام کا جلد آغاز کیا جا رہا ہے۔ 68 ارب روپے کا پی سی ون بھی منظور ہوچکا ہے۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ پاکستان میں ہیپاٹائیٹس سی کے مریضوں کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
۔ پوری دنیا میں ہیپاٹائیٹس سی کے 6 کروڑ کیسز موجود ہیں جن میں سے ایک کروڑ ہیپاٹائیٹس کے کیسز پاکستان میں پائے جاتے ہیں۔ ہیپا ٹائیٹس کے خاتمے کا پروگرام وفاق اور چاروں صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے شروع کیا جارہا ہے۔ آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام بھی علاج کی سہولت سے مستفید ہوں گے۔