MY HOME PAKISTAN
Home

پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں ایک سال کی توسیع

By

Jul 11, 2024

پاکستان نے قانونی طور پر مقیم 14 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کے قیام کی مدت میں ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔

بدھ کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پروف آر رجسٹریشن (پی او آر) کارڈ رکھنے والے 14 لاکھ 50 ہزار مہاجرین کے کارڈز کی مدت میں 30 جون 2025 تک توسیع کرنے کی منظوری دی گئی۔ یہ منظوری ایسے وقت میں دی گئی ہے جب منگل کو اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی نے پاکستان کے تین روزہ دورے کے آخری مرحلے میں وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے غیر قانونی تارکینِ وطن کو گزشتہ برس یکم نومبر تک ملک چھوڑنے کی مہلت دی تھی۔ مہلت ختم ہونے کے بعد غیر قانونی تارکینِ وطن کو ملک بدر کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا تھا جن میں اکثریت افغان مہاجرین کی تھی۔

Privious Article

Compare