MY HOME PAKISTAN
Home

وزیر اعظم نے اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو عشائیے پر مدعو کیا

By

Sep 9, 2024

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے آج رات اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو عشائیے پر مدعو کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، جے یو آئی (ف) کو بھی اس عشائیے میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے، مگر ابھی تک جے یو آئی نے اس میں شرکت کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

اس عشائیے کے دوران، وزیر اعظم شہباز شریف ملکی معاشی حالات اور مجوزہ قانون سازی کے حوالے سے اراکین کو اعتماد میں لیں گے۔ حکومت ججز کی تعداد میں اضافے سمیت ایک آئینی اصلاحاتی پیکیج پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

ادھر، پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹ کو آج ایوان صدر میں طلب کیا گیا ہے، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری ان سے ملاقات کریں گے۔ پیپلز پارٹی کا اجلاس آج رات 8 بجے ہو گا۔

Privious Article

Compare