اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم آفس کی بیوروکریسی میں اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
وزیر اعظم آفس (پبلک) میں جوائنٹ سیکرٹری اور پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 20 کے افسر مراد رشید خان کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ان کی خدمات واپس ان کے محکمے، آڈیٹر جنرل آف پاکستان، کو فراہم کر دی گئی ہیں۔ مراد رشید خان ڈیپوٹیشن پر وزیر اعظم آفس میں تعینات تھے۔
“جنگ” کے مطابق، وزیر اعظم آفس کے ڈپٹی سیکرٹری پبلک اور ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 19 کے افسر سعد وقاص کو تبدیل کر کے جوائنٹ سیکرٹری وزیر اعظم آفس پبلک تعینات کیا گیا ہے۔ ان کی تقرری سول سرونٹس ایکٹ 1973 کی سیکشن 10 کے تحت کی گئی ہے۔