MY HOME PAKISTAN
Home

واٹس ایپ اسٹیٹس فیچر کو 2 نئی اپ ڈیٹس سے مزید بہتر بنایا گیا

By

Oct 04, 2024

اسٹوریز اب ہر سوشل میڈیا اور میسجنگ ایپ کا ایک لازمی جزو ہیں، جہاں صارفین اپنے روزمرہ کے مختلف لمحات دوسروں کے ساتھ شیئر کرتے ہیں۔ یہ اسٹوریز 24 گھنٹے بعد خود بخود غائب ہوجاتی ہیں۔

واٹس ایپ نے بھی اپنے اسٹیٹس فیچر میں نئی اپ ڈیٹس شامل کی ہیں تاکہ صارفین کے تجربے کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

نئی اپ ڈیٹس کے مطابق، جس کانٹیکٹ کو آپ مینشن کریں گے، اسے ایک نوٹیفکیشن ملے گا کہ آپ نے اسے اپنے اسٹیٹس میں ذکر کیا ہے۔ اس کے علاوہ، جن افراد کو مینشن کیا جائے گا، وہ اس اسٹیٹس کو اپنے دیگر کانٹیکٹس کے ساتھ ری شیئر بھی کرسکیں گے۔ یہ آپشن ریپلائی باکس کے برابر میں نظر آئے گا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ انسٹا گرام کے برعکس، جب آپ کا مینشن کردہ فرد اسٹیٹس کو ری شیئر کرے گا، تو آپ کی شناخت خفیہ رہے گی۔ یہ فیچر صارفین کے لیے ایک نیا اور محفوظ تجربہ فراہم کرتا ہے۔

Privious Article

Compare