MY HOME PAKISTAN
Home

مارک زکربرگ کی نئی گھڑی کی قیمت آپ کو دنگ کر دے گی

By

Sep 20, 2024

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) میٹا کے بانی مارک زکربرگ، جو دنیا کے امیر ترین افراد میں شمار ہوتے ہیں اور جن کے اثاثے 198 ارب ڈالر ہیں، نے حالیہ مہینوں میں اپنے ذاتی انداز کو کافی حد تک تبدیل کیا ہے۔

اگرچہ وہ اکثر سادہ گرے ٹی شرٹس میں نظر آتے ہیں اور کمپنی کی جانب سے انہیں صرف ایک ڈالر تنخواہ دی جاتی ہے، لیکن اب ان کے گلے میں چمکتی سونے کی چین نظر آتی ہے۔

انہوں نے حال ہی میں جو گھڑی خریدی ہے، اس کی قیمت واقعی حیران کن ہے۔ وہ اس وقت De Bethune DB25 Starry Varius Aérolite نامی نایاب گھڑی پہنے نظر آتے ہیں، جس کی ہر سال صرف پانچ مثالیں تیار کی جاتی ہیں۔

اس گھڑی کا ڈائل ایک شہاب ثاقب سے بنایا گیا ہے، جس کا ڈیزائن کہکشاں جیسا ہے اور اس پر 24 قیراط سونے کے پتے موجود ہیں۔ اس کا سٹریپ مگرمچھ کی کھال سے تیار کیا جاتا ہے۔

اگرچہ اس گھڑی کی اصل قیمت معلوم نہیں، لیکن اندازے کے مطابق یہ کم از کم 2 لاکھ 60 ہزار ڈالر (7 کروڑ 23 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ مارک زکربرگ پہلے گھڑی پہننا پسند نہیں کرتے تھے۔

Privious Article

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x

Compare