فیصل آباد میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او نے انوکھا انداز اپنالیا، کھڈیاں وڑائیچاں میں مسجد کے اسپیکر سے ملزمان کو للکارنے کی ویڈیو سامنے آگئی.ایس ایچ او صدر رائے آفتاب نے مسجد میں اسپیکر پر نامناسب الفاظ کا بھی استعمال کیے جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے مسجد کے مرکزی دروازے کے سامنے اندھا دھند فائرنگ بھی کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فیصل آباد کے علاقے کھڈیا ں وڑایچاں میں ایس ایچ او تھانہ صدر رائے آفتاب علاقے کی مسجد میں داخل ہو کر ملزمان کو اسپیکر پر للکارتے ہوئے سامنے آکر مقابلہ کرنے کا چیلنج دے رہے ہیں۔
واقعے سے متعلق ایس ایچ او صدر کا کہنا تھا کہ اسی علاقے کے دو خطرناک اشتہاری ملزمان کی پولیس مقابلے کے دوران ہلاکت کے بعد ان کے ساتھیوں نے مدعی مقدمہ کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کی اور سوشل میڈیا پر پولیس سے بدلہ لینے کی دھکمیاں دی تھیں۔