MY HOME PAKISTAN
Home

فلمی انداز میں اے ٹی ایم لوٹنے والا چھ رکنی گینگ گرفتار

By

Sep 28, 2024

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں معروف فلم ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ کی طرز پر اے ٹی ایم لوٹنے والے چھ رکنی گینگ کو پولیس نے آخرکار گرفتار کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، اس گینگ نے مختلف ریاستوں میں اے ٹی ایم لوٹ کر 68 لاکھ روپے حاصل کیے تھے۔ پولیس نے انہیں گاڑی اور رقم سمیت پکڑا۔

تامل نادو میں ایک ڈرامائی کارروائی کے دوران گینگ کے ایک رکن کے ہلاک ہونے کی خبر بھی سامنے آئی جبکہ باقی 6 ملزمان کو زندہ گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق، گینگ نے ریاست ہریانہ میں رات کے دو بجے اے ٹی ایم کو لوٹنے کا منصوبہ بنایا۔ وہ اپنے طریقہ کار میں سی سی ٹی وی کیمروں کو ماسکنگ سپرے سے بلائنڈ کرتے تھے اور باہر “ریپیئرنگ” کا پرچہ لگا کر بآسانی کارروائی کرتے تھے۔ اس گینگ نے اے ٹی ایم کے لاک کاٹنے کے لیے گیس کٹر کا استعمال کیا اور کیش نکالا۔

انہوں نے مزید دو اے ٹی ایمز بھی اسی طرح لوٹے۔ گینگ کا طریقہ واردات ‘فاسٹ اینڈ فیوریس’ کی طرز پر تھا، جس میں وہ کارروائی کے بعد اپنی کار میں سوار ہو کر ایک بڑے ٹرک میں داخل ہو جاتے تھے۔

انہوں نے مزید دو اے ٹی ایمز بھی اسی طرح لوٹے۔ گینگ کا طریقہ واردات ‘فاسٹ اینڈ فیوریس’ کی طرز پر تھا، جس میں وہ کارروائی کے بعد اپنی کار میں سوار ہو کر ایک بڑے ٹرک میں داخل ہو جاتے تھے۔

جب پولیس کو تامل نادو کے نماکل میں ہونے والی واردات کی اطلاع ملی تو انہوں نے ایک ٹرک کو روکا۔ ٹرک ڈرائیور نے رفتار بڑھا دی اور ٹرک نے ایک کار اور دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی، جس سے ٹرک کار کو تقریباً 300 فٹ تک گھسیٹ کر لے گیا۔

پولیس نے 2 درجن سے زائد گاڑیوں کے ذریعے ٹرک کا پیچھا کیا اور کئی میل کے بعد اسے روکا۔ ٹرک کے کیبن میں 5 افراد موجود تھے اور اندر اے ٹی ایم مشینیں بھی تھیں۔

پولیس نے بتایا کہ ایک ملزم نے ان پر حملہ کیا اور گینگ نے کیش لے جانے کی کوشش کی، جسے پولیس نے ناکام بنا دیا۔ ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Privious Article

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x

Compare