MY HOME PAKISTAN
Home

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر

By

April 16, 2024

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں منگل کو پھر بڑا اضافہ دیکھا گیاجس کے بعد ایک تولہ سونا ڈھائی لاکھ روپے سے صرف 300روپے کی دوری پر ہے ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 20 ڈالرکےاضافےسے2391 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2400 روپے کے نمایاں اضافےسے 2 لاکھ 49 ہزار 700 روپے کی نئی بلند ترین سطح پرجاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونا 2057 روپے کےاضافے سے 2 لاکھ 14 ہزار77 روپے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 9اپریل کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1900 روپے کا بڑااضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 47 ہزار 600 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی، اسی طرح 10گرام سونا 1629 روپے مہنگا ہو کر سے 2 لاکھ 12 ہزار 277 روپے کا ہوگیا تھا۔

دریں اثناء چاندی کی فی تولہ قیمت 2650 روپے پر مستحکم رہی۔

Privious Article

Compare