MY HOME PAKISTAN
Home

سندھ حکومت نے 20 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

By

Aug 17, 2024


یہ تعطیل صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کی مناسبت سے ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ عرس کے موقع پر مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے، جن میں شاہ لطیف ادبی کانفرنس، ملاکھڑو کے مقابلے، صوفیانہ محفل موسیقی، زرعی و صنعتی نمائشیں، ثقافتی ولیج کا قیام، اور شاہ لطیف ایوارڈ کی تقریب شامل ہیں۔ عرس کی تین روزہ تقریبات بھٹ شاہ شہر میں ہر سال 14 صفر سے شروع ہوتی ہیں۔

 

سرکاری تقریبات میں شاہ لطیف ادبی کانفرنس، روایتی سندھی کشتی ’’ملاکھڑو‘‘ کے مقابلے، صوفیانہ محفل موسیقی کا انعقاد، زرعی اور صنعتی نمائشیں، ثقافتی اشیا کی تشہیر و ترویج کیلئے ثقافتی ولیج کا قیام اور سندھ کے سب سے بڑے سرکاری ایوارڈ ’’شاہ لطیف ایوارڈ‘‘ کی تقریب تقسیم شامل ہیں۔

Privious Article

Compare