سندھ حکومت نے مریضوں کے لیے مفت ائیر ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ پیر کو صوبائی وزرا سید ناصر حسین شاہ اور سعید غنی نے سندھ لوکل کونسل ایسوسی ایشن اور اے ایس ایس ایل کے درمیان ائیر ایمبولینس سروس کے معاہدے کی تقریب میں اس کا اعلان کیا۔
یہ سروس ابتدائی مرحلے میں گھوٹکی، سکھر، اور خیرپور سے کراچی تک مریضوں کو منتقل کرنے کے لیے فراہم کی جائے گی۔ اس کے بعد، حیدرآباد، تھر، نوابشاہ، اور لاڑکانہ کے علاقوں تک اس کا دائرہ بڑھایا جائے گا۔
سندھ کے دور دراز علاقوں سے کراچی تک مریضوں کو علاج کے لیے لانا ایک سنگین مسئلہ ہوتا ہے، اور اس مسئلے کے حل کے لیے ائیر ایمبولینس سروس فراہم کی جا رہی ہے تاکہ مریضوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی جا سکے۔