MY HOME PAKISTAN
Home

سعودی عرب میں آئندہ ماہ سے ایکسپورٹ پر کسٹم سروسز فیس ختم، امپورٹ فیس میں کمی

By

Sep 7, 2024

ریاض (آئی این پی) سعودی زکوة و ٹیکس و کسٹم اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ 6 اکتوبر 2024 سے ایکسپورٹ پر کسٹم سروسز کی فیس ختم کر دی جائے گی، جبکہ امپورٹ فیس کے نئے نظام کے تحت کسٹمز سروس فیس میں بھی کمی کی جائے گی۔ امپورٹ فیس کا تناسب کم کرکے 0.15 فیصد کر دیا گیا ہے، اور اس کی زیادہ سے زیادہ رقم 500 ریال اور کم سے کم 15 ریال ہوگی۔

نئے ضوابط کے تحت، تجارتی سامان کی مالیت 1000 ریال سے زیادہ نہ ہونے کی صورت میں کسٹم سروسز کی فیس 15 ریال کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل، کسٹم سروسز کی مد میں فی کنٹینر کو سکین کرنے کی فیس 100 ریال، کسٹم انٹری پر 100 ریال، اور کسٹم ڈیٹا پر 20 ریال وصول کیے جاتے تھے۔

نئی فیس کا اطلاق انشورنس اور شپنگ سمیت امپورٹ کی قیمت پر ہوگا، اور ایسے سامان پر جو کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکس سے مستثنیٰ ہوگا، صرف 130 ریال وصول کیے جائیں گے۔

کسٹم اتھارٹی نے کہا کہ ایکسپورٹ پر کسٹم سروسز کی فیس ختم کرنے سے برآمد کنندگان کی حوصلہ افزائی ہوگی اور ان پر مالی بوجھ کم ہوگا، جس سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ ان تبدیلیوں کا مقصد سعودی عرب کو عالمی سطح پر ایک مثالی لاجسٹک زون بنانے میں مدد کرنا ہے۔

Privious Article

Compare