Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wpdiscuz domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /var/www/wp-includes/functions.php on line 6121

Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the forminator domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /var/www/wp-includes/functions.php on line 6121

Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wpforms-lite domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /var/www/wp-includes/functions.php on line 6121
سعودی عرب سے ادھار تیل خریداری کے مذاکرات جاری: وزیر خزانہ
MY HOME PAKISTAN
Home

سعودی عرب سے ادھار تیل خریداری کے مذاکرات جاری: وزیر خزانہ

By

Sep 5, 2024

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مؤخر ادائیگیوں پر ادھار تیل خریدنے کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق، وزیر خزانہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی معاہدوں کے تحت پروجیکٹس میں سرمایہ کاری کے معاملے پر بھی بات چیت ہو رہی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ بیرونی فنانسنگ پر بات چیت جلد اختتامی مرحلے میں داخل ہو جائے گی۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے قرض پروگرام کی منظوری کے لیے بات چیت جاری ہے اور توقع ہے کہ اس ماہ کے آخر تک یہ منظوری حاصل ہو جائے گی۔

محمد اورنگزیب نے وضاحت کی کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ادھار تیل کی سہولت کے معاملات پر مذاکرات جاری ہیں، اور دونوں ممالک کے درمیان پروجیکٹس میں سرمایہ کاری کی بات چیت بھی ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دو روز قبل کہا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پوری کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور امید ہے کہ تمام شرائط وقت پر پوری کر لی جائیں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ پاکستان کا آخری آئی ایم ایف پروگرام ہونا چاہیے۔

گزشتہ ماہ پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بیل آؤٹ پیکج کے لیے درکار بیرونی مالیاتی فرق کو پورا کرنے کے لیے سعودی عرب سے قرض بڑھانے کی درخواست کی تھی۔ پاکستان نے سعودی عرب سے اپنے موجودہ 5 ارب ڈالرز کے پورٹ فولیو میں مزید ایک ارب 50 کروڑ ڈالرز قرض بڑھانے کی درخواست کی تاکہ آئی ایم ایف کے 37 ماہ کے بیل آؤٹ پیکج کے لیے ضروری بیرونی مالیاتی فرق کم کیا جا سکے۔

باخبر ذرائع کے مطابق، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اور چین کی جانب سے پاکستان کو دیے گئے 12 ارب ڈالرز قرض کو رول اوور کرنے کی تصدیق آئی ایم ایف کو ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے ذریعے کرنا ہوگی۔

Privious Article

Compare