MY HOME PAKISTAN
Home

خیبرپختونخوا حکومت غریب گھرانوں کو مفت سولر پینل دے گی

By

Jul 11, 2024

خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں ابتدائی طور پر ایک لاکھ لوگوں کو حکومت کی جانب سے شمسی نظام فراہم کیے جائیں گے۔شدید گرم اور حبس والے موسم میں خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ عروج پر ہے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کئی بار اس پر اظہارِ برہمی کر چکے ہیں۔

صوبائی حکومت نے ایک لاکھ گھرانوں کو سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی فراہمی تین کیٹیگری میں کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ صرف سولر سسٹم ہی نہیں اس کے ساتھ تاریں اور انورٹر پنکھے بھی بطور پیکج دیے جائیں گے۔ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ ’انتہائی غریب گھرانوں کو سولر سسٹم مفت دیے جائیں گے، متوسط طبقے کے لیے 50 فیصد کی قیمت پر اور باقی گھرانوں کو بغیر سود کے آسان ماہانہ اقساط پر فراہم کیے جائیں گے۔‘ مشیر خزانہ نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں چھوٹے بجلی گھروں سے بھی بجلی پیدا کی جا رہی ہے، جس کی قیمت چھ سے سات روپے فی یونٹ ہے

Privious Article

Compare