اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) – سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے تمام ملکی اداروں کو ایک “اہم مشورہ” دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں آئین پاکستان کی مقرر کردہ حدود کے اندر رہنا چاہیے۔
انہوں نے یہ بات نجی ٹی وی کے پروگرام “کیپٹل ٹاک” میں اپنے تجزیے کے دوران کہی، جہاں انہوں نے سوال اٹھایا کہ “پاکستان میں آئین پر عملدرآمد کب شروع ہوگا؟”
حامد میر نے مزید کہا کہ آئین پاکستان میں ہر ادارے کے لیے ایک واضح حد مقرر کی گئی ہے، اور تمام اداروں کو ان حدود کے اندر رہنا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں سب کو یہ سوچنا چاہیے کہ آئین پر عملدرآمد کا عمل کب شروع ہوگا۔
پروگرام میں مشیر وزارت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک اور رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف جنید اکبر خان بھی شریک ہوئے۔